ساہیوال،2دہشت گردوں کو 26-26سال قید سخت اور جائیداد ضبط کرنیکا حکم

سی ٹی ڈی نے کاروائی کرکے دودہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا

0 64

ساہیوال (شوریٰ نیوز)سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے کالعدم تحریک طالبان کے دودہشت گردوں وحید خاں اورشیر نقیب خاں کو دھماکہ خیز موادرکھنے اور دہشت گردی کے کیس میں 26-26سال قید سخت اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا فیصلہ سنادیاہے۔ استغاثہ کے مطابق 3جنوری 2023کو مڈھالی روڈ پر دہشت گردی کی کاروائی سے قبل سی ٹی ڈی نے کاروائی کرکے دودہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد سمیت دوہینڈ گرینڈ اور دھماکہ کرنے والے الیکٹرک سامان مشین قبضہ میں لیکر گرفتارکرلیا تھا ۔ اورتھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ وسیم اختر سی پی ایل کی مدعیت میں 5-4ایکسپلوزو ایکٹ 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرلیاتھا ۔د ونوں دہشت گردوں کا تعلق ساکن ہمنودی اغزن گلے میرن شاہ ضلع شمالی وزیرستا ن سے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.