سیلاب سے 30ارب ڈالر سے زائدکا نقصان ہوا ہے، اسحاق ڈار

سیلاب زدہ علاقوں کے لیے ماسٹر پلان 15 جولائی تک بن جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ

0 61

اسلام آباد (شوریٰ نیوز) وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب سے 30ارب ڈالر سے زاہد کے نقصان ہوا ہے، سیلاب زدہ علاقوں کے لیے ماسٹر پلان 15 جولائی تک بن جائے گا سندھ کے مزید تین منصوبوں کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں 2008میں بی آئی ایس پی کے لیے 34ارب رکھے گئے تھے آج 450ارب کا بجٹ بن گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ اسلامی ملک کا فرض ہے کہ غریبوں کی مدد کرے۔ 2008میں بی آئی ایس پی کے لیے 34ارب رکھے گئے تھے آج 450ارب کا بجٹ بن گیا ہے۔ سیلاب کے حوالے سے فیصلہ ہوا وہ بتانا چاہتا ہوں سیلاب متاثرین میں بے نظیر انکم سپورٹ سے 100ارب کا بجٹ استعمال کیا این ڈی ایم اے کے لیے 12ارب جاری کئے۔یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے۔سیلاب کے بعد ایک باڈی بنی اس نے رپورٹ تیاری کی جس میں 30ارب ڈالر سے زاہد کا نقصان کا تخمینہ لگایا گیا۔ جس کے لیے 16ارب ڈالر کی ضرورت ہے 11ارب ڈالر سندھ کے منصوبے ہوں گے۔ اب ہم 16.3ارب ڈالر کا ماسٹر پلان بنائیں گے۔ عالمی کانفرنس میں 8ارب ڈالر کی یقینی دہانیاں ملیں کہ پیسے دیں گے۔ 15جولائی تک ماسٹر پلان بنایا جائے گا۔باقی ادا پاکستان خود دے گا جن میں سے آدھا وفاق اور آدھا صوبہ فنڈ دے گا۔ 3منصوبوں پر فوری کام کی ضرورت ہے۔ ایک منصوبے کے لیے 25ارب سندھ اور 25ارب وفاق دے گا۔ کے فور منصوبے کے لیے 46ارب منصوبے میں وفاق اور سندھ دنوں فنڈ کریں گے اگلے مالی سال 3ارب سندھ اور 3ارب وفاق ادا کرئے گی۔ سکولوں کی بحالی کے لیے 11.9ارب کا منصوبہ ہے یہ منصوبہ سندھ کے ساتھ وفاق بھی حصہ لے گی۔اگلے مالی سال میں 4ارب درکار ہے 2ارب وفاق اور 2ارب سندھ ادا کرئے گی۔ ایس ڈی جیز میں بھی اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا بلوچستان کے حوالے سے مسائل حل ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.