بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے شروع

کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس آج دوپہر دن 2 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا

0 112

کوئٹہ (شوریٰ نیوز) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعہ کو ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسی خیل کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ۔ڈپٹی اسپیکر نے ایجنڈئے کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ میزانیہ بابت مالی سال 2023-2024 پر باقی ماندہ ارکان اسمبلی کی جانب سے عام بحث کا آغاز کیا جائے اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی مولوی نور اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی ، جس پر ڈپٹی اسپیکرنے کہا کہ عام طور پر بجٹ سیشن کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کی جاتی تاہم مولوی نور اللہ نے کہا کہ انہوں نے کورم کی نشاندہی کردی ہے ۔صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ جب اپوزیشن نہیں ہوتی تو یہ مسئلہ ہوگا ،صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ سالانہ میزانیہ بابت مالی سال 2023-2024 پر ارکان اسمبلی نے بحث کرنی ہے ، لہٰذا وقفہ کرکے سہ پہر 3 بجے دوبارہ اجلاس شروع کیا جائے ،تاہم ڈپٹی اسپیکر نے کورم کی نشاندہی ہونے پر کورم کی گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی لیکن کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس آج دوپہر دن 2 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا ۔ آج ہونے والے اجلاس میں سالانہ میزانیہ بابت مالی سال 2023-2024 پر باقی ماندہ ارکان اسمبلی تیسرے روز بھی عام بحث کریں گے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2023 مسودہ قانون نمبر 05 مصدرہ 2023 ایوان میں پیش کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.