قلات سے مال مویشی باہر لے جانے پر پابندی عائد

اس ضمن میں تمام لیویز چوکی انچارجز کو ہدایت جاری کردی گئیں

0 64

قلات (شوریٰ نیوز) ڈپٹی کمشنر قلات کی جانب سے قلات سے مال مویشی باہر لے جانے پر پابندی عائد، مراسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے عیدالاضحی کے موقع پر یکم جولائی 2023 تک ضلع قلات سے مال مویشی باہر لیجانے پر پابندی عائد کردی اس ضمن میں تمام لیویز چوکی انچارجز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی کو بھی ڈسٹرکٹ قلات سے باہر مال مویشی لے جانے نہیں دیا جائے واضح رہے عوامی شکایات موصول ہوئی کہ مال مویشی ضلع سے باہر جانے کی وجہ سے عیدالاضحی پر عید قربانی کی جانور عام عوام کے دسترس سے باہر ہوتی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر قلات نے نوٹس لیتے ہوئے ضلع بندی کرکے مال مویشی ضلع سے باہر لیجانے پر پابندی عائد کردی عوامی حلقوں نے ڈی سی قلات کے اس اقدام کو سراہا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.