قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

0 105

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔چیف کمشنر آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا تھا۔چیف کمشنر نے انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی بھی استدعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.