خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے قانون تیار

0 113

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اوورسیز شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون تیار کر لیا گیا۔خیبرپختونخوا اوورسیز پاکستانی کمیشن بل ایوان میں پیش کر دیا گیا، قانون سازی کے بعد اوورسیز شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیشن قائم کیا جائیگا۔

بل کے مطابق گریڈ 20 یا اس سے اوپر گریڈ کا سرکاری افیسر اوورسیز کمیشن کا کمشنر مقرر کیا جائیگا، وزیراعلیٰ اوورسیز کمیشن کے چیئر پرسن ہوں گے، کمشنر اوورسیز شہریوں کی شکایات کو متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ضلعی کمیٹی کو بھیجیں گے۔اسمبلی میں پیش کردہ بل کے مطابق کمشنر اوورسیز شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سرکاری افسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن تجویز کریں گے، بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.