اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے ، اور جانے سے پہلے پندرہ ارب ڈالر کے ذخائرچھوڑکرجائیں گے۔نگراں وزیراعظم کیلئے ایسا نام ہونا چاہے جواصلاحات آگے لیکرچلے، نوازشریف چودہ اگست تک واپس آ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب،یواے ای سے پیسے لانے میں آرمی چیف کا کردار ہے، جنرل عاصم منیراورجنرل ندیم انجم قومی مفادمیں بات کرتے ہیں، فوج کی موجودہ لیڈر شپ بہت سمجھداراور مالیاتی نظم وضبط پر کاربند رہنے کیلیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ کسی کوتاحیات نااہل کرنالاجیکل نہیں،قومی اسمبلی سے5سال کی نااہلی کاقانون پاس ہوچکاہے،وزارت قانون نے کہا 14 دن تحقیقات کیلئے ناکافی ہیں، تحقیقات کیلئے 30 دن ہونے چاہئیں ، چیئرمین پی ٹی آئی90 دن تک لوگوں کوجیلوں میں ڈلواتے رہے، آئین کے تحت تمام اداروں کواپنی حدودمیں رہناچاہیے، فوجی تنصیبات پرحملے کرنیوالوں کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوناچاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کوپتہ ہوناچاہیے 24 ویں معیشت سے47 ویں کیسے بنی ، ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں8 ماہ لگ گئے،معیشت کی تباہی کے پیچھے کردارکوغلطی کا اعتراف کرنا چاہیے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات صاف اورشفاف ہونی چاہئیں، نوازشریف انتخابات سے پہلے پاکستان میں موجودہوں گے اور الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ وزارت عظمٰی کے امیدوارہوں گے ،نگراں وزیراعظم کیلئے ایسانام ہوناچاہئے جواصلاحات آگے لے کرچلے.