اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ احتساب کا کوئی نیا سسٹم نافذ ہونا چاہئے ،ایچ ای سی جعلی ڈگریوں کی تصدیق کرتا رہا ہے ،نیب کے قیام کے بعد کرپشن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا،سمن کے باوجود پیش نہ ہونے والا پکڑا جائے گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کوئی آئی لینڈنہیں ہے ۔چیف جسٹس سے ہمیشہ ذاتی تعلق اچھا رہا ہے ،انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر سیاسی ہونا افسوسناک ہے سیاسی مخالفین کو اقامہ پر نااہل کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ چار سے پانچ لاکھ سے زیادہ پنشن نہیں ہونی چاہئے ۔سپریم کورٹ میں سترہ ججوں لولوں کی بزادری ہے انہیں قربانی دینی چاہئے ۔تھوک کے حساب سے ضمانتیں ہو رہی ہیں ۔پنجاب میں ہر دور کے اندر کرپشن ہوئی ۔ٹیکس بیس میں چار سے پانچ ہزار ارب مزید جمع ہو سکتے ہیں ۔گائوں میں بہت کم بجلی چوری ہوتی ہے ،بڑے بڑے شہروں میں اسی سے بیاسی فیصد بجلی چوری ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سے سلیکٹو سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے ۔