اسلام آباد(شوریٰ نیوز)بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ،بجلی قیمتوں میں2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کے ٹیرف میں بھی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ کا امکان ہے ۔نیپرا میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق سماعت آج ہو گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔کراچی کے شہریوں پر 2 ارب 78 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ابتدائی منظوری دے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فی کیشن کے بعد ہو گا۔