خیبرپختونخوا: پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد

0 100

خیبرپختونخوا پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پرفوری پابندی عائد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز نے آرپی اوز اور ڈی پی اوز سمیت تمام یونٹ سربراہان کوخط لکھ کر پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پہلےسے زیرغور باہمی تبادلے و تعیناتیوں کےعلاوہ نیاکیس سینٹرل پولیس آفس جمع نہیں کیاجائےگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس میں باہمی تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.