خبریں دیکھ کر تاثر ملاجیسے جیل کےباہر سارے خوشی خوشی رہ رہے ہیں:عمران خان کی صحافیوں سےگفتگو

0 59

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اپنی پارٹی لیڈرشپ سے ناراض نظر آتے ہیں، بانی پی آئی نے پارٹی لیڈر شپ کو چارج شیٹ کردیا ہے۔

آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے جیل کے باہرکے ماحول پر سوالات اٹھا دیے۔

عمران خان نے صحافیوں سےکہا کہ میں نے اخباروں میں خبریں دیکھیں تو ایسا تاثر ملا جیسے جیل کے باہردوستانہ ماحول چل رہا ہے اور سارے خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنی لیڈرشپ کے رویے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مجھے توقع تھی کہ ڈی چوک کے معاملےکو پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر بھرپور اٹھایا جائےگا، مگر مجھے حیرانی ہےکہ ایسا نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.