رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے راضی ہونے کی تعریف

0 108

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے راضی ہونے کی تعریف کی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر کہا کہ ان پر متعدد کیسز ہیں اور وہ حکومت کی نہیں جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔

اس کے علاوہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا بالآخر مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، ہم تمام مقتدر حلقوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا تھا کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.