کراچی (شوریٰ نیوز) ہنگامی صورتحال میں کراچی کی پروازوں کو ملتان کا رخ کرنا پڑے گا،نواب شاہ کی بجائے ملتان کو کراچی کا متبادل ائیرپورٹ قرار دے دیا گیا،کسی ہنگامی صورتحال میں کراچی ائیرپورٹ کی پروازوں کو نواب شاہ ائیرپورٹ لینڈ کرایا جاتا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب نواب شاہ کا کراچی کے متبادل ائیرپورٹ کا درجہ ختم کر دیا گیا ہے۔اب کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کراچی کی پروازوں کو ملتان کا رخ کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال یا موسم کی خرابی کی صورت میں بھی کراچی کی پروازیں اب ملتان لینڈ کریں گی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملتان ائیرپورٹ کو متبادل ائیرپورٹ کا درجہ دینے کی تصدیق کی ہے۔