سورج 15، 16 اور 17 جولائی کو خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کیلئے سورج کا کردار بنیادی ہے، ماہر فلکیات

0 66

ریاض (شوریٰ نیوز)سورج 15، 16 اور 17 جولائی کو خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا،نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہےماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج ہفتے سے پیر تک خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے۔ نماز کے اوقات اور قبلے کے رخ کے لیے سورج کا کردار بنیادی ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.