نکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

0 15

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پورن نے صرف 29 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔نکولس پورن نے 2016 میں پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور مجموعی طور پر 167 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں 61 ون ڈے اور 106 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں، وہ ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں پورن نے لکھا ہے کہ اگرچہ میرے بین الاقوامی کیریئر کا یہ باب ختم ہو رہا ہے لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ سے میری محبت کبھی ختم نہیں ہو گی، میں ٹیم اور پورے خطے کے لیے کامیابی اور استحکام کی دعا کرتا ہوں۔ان کا آخری بین الاقوامی میچ دسمبر 2024 میں بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل تھا، اس کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور 2023 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی دور رہے۔

پورن نے 2022 میں مختصر عرصے کے لیے ویسٹ انڈیز کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت بھی کی تاہم آسٹریلیا میں مایوس کن ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کے بعد انہوں نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اس کے باوجود وہ ٹیم کے ایک اہم اور دھواں دار بیٹر کے طور پر جانے جاتے رہے خاص طور پر 2024 میں ریکارڈ 170 چھکے لگا کر انہوں نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کی۔

علاوہ ازیں کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے آفیشل بیان میں نکولس پورن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نکولس پورن کی شاندار خدمات پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے، انہوں نے باضابطہ طور پر ہمیں اپنی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا جس سے ان کے کیریئر کا ایک اہم باب بند ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.