نیشنز ہاکی کپ فائنل! پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

0 7

نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہراکر فتح اپنے نام کی تھی، قبل ازیں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.