پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کی جیت فلسطینیوں کے نام کردی

0 95

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 12 ویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی،بنکاک میں ہونے والی فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے تھائی حریف کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

عثمان کے جارحانہ انداز کے سامنے تھائی باکسر بے بس ہوکر تیسرے راؤنڈ میں ناک آوٹ ہوگیا،اس فتح کے ساتھ یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے اپنی 12 انٹر نیشنل فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔

عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے کو چز نے بھرپور تیاری کروائی، مستقبل میں بھی باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کوشش کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.