بجلی کا بل 2009 سے ادا نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا،تاہم چھتیس گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر آج اسٹیڈیم میں عارضی طور پر بجلی کا کنکشن دے دیا گیا ہے ۔
عارضی کنکشن میں صرف تماشائیوں کی گیلری اور باکسز کو بجلی کا کنکشن دیا گیا، میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو جنریٹر سے چلایا جائے گا،پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بل ادا نہ ہونے پر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے۔
واضح رہے کہ بھارت کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔