قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہےکہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے وہ اپنے بندے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں لے آتا ہے۔
انہوں نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے،کرکٹ کے فروغ کے لیےکام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کے لیےکام کرے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ اپنے بندے لےکر آتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں موقع دیا جائے تو وہ سب ٹھیک کردیں گے۔
سندھ پریمیئرلیگ سندھ کا ٹیلنٹ فروغ دینےکا ذریعہ بنے گی، ایس پی ایل سے سندھ کے کرکٹرز کو فائدہ ہوگا۔