پی سی بی ہیڈکوارٹر کے دفاترکو قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانےکا منصوبہ

0 100

قذافی اسٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پلان میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے دفاتر قذافی اسٹیڈیم سے باہر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام نے اپنے ہیڈکوارٹر کے دفاترکو قذافی اسٹیڈیم سے شفٹ کرکے لاہور کے کرکٹ ہاؤس بلڈنگ لے جانےکا پلان بنایا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں قائم موجودہ دفاتر کو ہاسپٹالٹی باکسز بنانے پر غور جاری ہے جب کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں صرف چیئرمین اور ضروری آپریشنل اسٹاف کا دفتر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میوزیم کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کرکٹ میوزیم تک عوام کی رسائی یقینی بنانےکے لیے اسے کسی پبلک مقام پر منتقل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے اسے ای لائبریری بلڈنگ میں منتقل کرنے پرغور جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.