آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

0 132

پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈکا تیسرا نمبر ہے۔

ویسٹ انڈیز پانچویں، بنگلادیش اور سری لنکا مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپ ڈیٹ پوائنٹس ٹیبل سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد جاری کیا گیا ہے،ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 328 رن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.