احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

0 105

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 ،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان نے پہلے دونوں سیٹ 21-25، 19-25 سے اپنے نام کیے، تیسرے سیٹ میں ترکمانستان نے 25-20 سے کمبیک کیا۔ پاکستان نے میچ کا چوتھا سیٹ 14-25 سے جیت کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔بعد ازاں احسن اقبال نے قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن اور ٹیم کو سینٹرل ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبار کباد پیش کرتا ہوں،ٹورنامنٹ کے ذریعے سینٹرل ایشیا ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے، والی بال ٹیم کا کوئی کھلاڑی بے روزگا رہے تو اسے 7 دنوں میں نوکری دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.