امریکا و بھارت سے شکست پر پاکستانی ٹیم کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر

0 103

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سےکرکٹ میچ ہارنے پر رٹ پٹیشن ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،اس کے علاوہ ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ایس ایچ او تھانہ اروپ کو 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا میں جاری ہے جس میں پاکستان کو امریکا اور بھارت نے شکست دی تھی،پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں 5 رنز سے شکست ہوئی جب کہ بھارت پاکستان سے 6 رنز سے جیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.