پاکستان کی ایشیاکپ میں شرکت ممکن نہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اے سی سی کے اجلاس میں بتایاجائے گا سری لنکا ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

0 56

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)پاکستان کی ایشیاکپ میں شرکت ممکن نہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ،اے سی سی کے اجلاس میں بتایاجائے گا سری لنکا ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال ایشیاکپ میں شرکت نہیں کریگی۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ کی موجودگی اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کے امکانات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.