ومبلڈن اوپن،اینڈی مرے، کیمرون نوری اور لیام براڈی کو شکست

تینوں ٹینس سٹارز کی شکست سے میگا ایونٹ کے مینز ڈرا میں شائقین کی دلچسپی ختم

0 87

لندن (شوریٰ نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس،اینڈی مرے، کیمرون نوری اور لیام براڈی کو شکست،تینوں ٹینس سٹارز کی شکست سے میگا ایونٹ کے مینز ڈرا میں شائقین کی دلچسپی ختم ۔سٹیفانوس نے مرے کو ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں 6-7، 7-6، 6-4، 6-7، 5-7 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسری جانب برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری بھی امریکی حریف کرسٹوفر یوبینکس کے ہاتھوں 3-6 ، 6-3 ، 2-6، 6-7 ( 3-7 ) سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔علاوہ ازیں برطانوی نمبر پانچ لیام براڈی کو تیسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے 26 ویں سیڈ ڈینس شاپووالوف کے ہاتھوں 4-6 ، 6-2 ، 7-5 ، 7-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کے تینوں ٹینس سٹارز کی شکست نے میگا ایونٹ کے مینز ڈرا میں گھریلو شائقین کی دلچسپی ختم کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.