ناسازگار بیرونی ماحول سے معاشی عدم توازن بڑھ گیا،اسٹیٹ بینک

تمام تر مشکلات کے باوجود مالی شعبے کی کارکردگی بہترین رہی، جائزہ رپورٹ

0 83

کراچی (شوریٰ نیوز) ناسازگار بیرونی ماحول سے معاشی عدم توازن بڑھ گیا، تمام تر مشکلات کے باوجود مالی شعبے کی کارکردگی بہترین رہی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مالی استحکام جائزہ رپورٹ 2022 میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کیلئے گزشتہ سال مشکل رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ناسازگار بیرونی ماحول سے معاشی عدم توازن بڑھ گیا تھا، دوہرا خسارہ، مہنگائی، سیلاب، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر اثرانداز رہی۔ عالمی اجناس کی قیمتیں اور سود کی شرح بھی اثر انداز رہی، جبکہ تمام تر مشکلات کے باوجود مالی شعبے کی کارکردگی بہترین رہی۔ سرمایہ کاری کے سبب مالی شعبے کے اثاثے 18.3 فیصد بڑھے، بینکوں کی اثاثہ جاتی نمو 19.1 فیصد رہی، اسلامی بنکاری 29.6 فیصد شرح سے نمو دکھا رہی ہے جبکہ مائیکرو فنانس شعبہ خسارے کے سبب دباؤ میں رہا۔ سال 2022 میں غیرفعال قرضوں کا تناسب 7.9 فیصد سے کم ہو کر 7.3 فیصد ہوگیا جبکہ سال 2022 میں ادائیگیوں کے نظام راست کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کیا گیا۔سال 2022 میں ڈیجیٹل بینکاری کی لائسنسنگ اور ضوابط کا فریم ورک دیا گیا۔ مالی استحکام کیلئے اسٹیٹ بینک کا نگرانی اور تحفظ کا جامع فریم ورک کام کر رہا ہے، مالی سال 2022 میں اس نگرانی اور تحفظ کے فریم ورک کو مزید مضبوط کیا گیا۔مالی استحکام جائزہ اسٹیٹ بینک ایکٹ کی پاسداری ہے، مالی استحکام جائزہ مارکیٹ، انفرااسٹرکچر، بینکوں اورمالیاتی اداروں کی کارکردگی اور خطرات کی جانچ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.