5 سالوں میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے،احسن اقبال
سیاسی غیر یقینی پیدا کرنے کی کوشش ،ملک سے بدترین دشمنی ہو گی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 5 سالوں میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے
سیاسی غیر یقینی پیدا کرنے کی کوشش ،ملک سے بدترین دشمنی ہو گی، سیاسی تھیٹر اور ناٹک بند کر کے پانچ سالوں میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے۔وزارت منصوبہ بندی میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی سپلائی کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے، کسی شخص یا ادارے نے پاکستان میں سیاسی غیر یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی تو یہ ملک سے بدترین دشمنی ہو گی۔ ماضی میں عدلیہ کے سیاسی ہنگاموں کے پیچھے عدلیہ کے متنازعہ فیصلے تھے۔