نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بنانے کی دھمکی

0 101

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ کینیڈا امریکا کے ساتھ ضم ہو جائے تو کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے ردعمل میں کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہتے ہیں، کینیڈا کو زندہ رکھنے کیلئے امریکا تجارتی خسارہ اور سبسڈیز کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ان باتوں کا جسٹن ٹروڈو کو علم تھا اسی لئے استعفیٰ دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.