جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری

0 100

جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ جاپان کے جنوبی علاقوں میں موجود ایٹمی بجلی گھروں میں اب تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.