صدر ٹرمپ سے ملکر کام کرنا چاہتا ہوں: میئر لندن صادق خان

0 101

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ’مل کر‘ کام کرنا چاہتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں میئر لندن نے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے، جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں میئر لندن صادق خان کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.