اسرائیلی ظلم کیخلاف مزاحمت تب تک رہے گی جب تک قبضہ اور جبر رہے گا: ایران

0 122

ایرانی اسٹریٹجک امور کے نائب صدر جواد ظریف نے کہا کہ مزاحمت تب تک رہے گی جب تک قبضہ اور جبر رہے گا۔

ایرانی سٹریٹجک امور کے نائب صدر جواد ظریف نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جبر وظلم کے خلاف مزاحمت ایرانی انقلاب سے پہلے سے جاری ہے، کوئی بھی ایران کو اپنی خواہشات پوری کرنے کیلئے آسان جگہ نہ سمجھے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ہم دھمکیوں پر نہیں مواقعوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں، اگر ہمیں جوہری ہتھیار بنانا ہوتے تو بہت پہلے بنا سکتے تھے، ہمارا جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کیلئے نہیں، آپ جوہری ہتھیار خفیہ لیبارٹریوں میں بناتے ہیں، جو بین الاقوامی معائنے کے تابع نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران دنیا کے لئے خطرہ نہیں، کچھ لوگ ایران کو ایسے ہی مشہورکرنا چاہتے ہیں، امید ہے اس بار ٹرمپ دور زیادہ سنجیدہ، مرکوز اور زیادہ حقیقت پسندانہ ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.