سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو جب چاہیں عمرہ کرنیکی اجازت دیدی

0 105

سعودی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے ایکس اکاؤنٹ پر اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں سعودیہ آسکتے ہیں۔

خلیجی شہریوں کے لئے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے، وزارت حج وعمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حصول کو انتہائی آسان بناتے ہوئے مسجد نبویؐ کی زیارت کے لئے ریاض الجنہ پرمٹ کے حصول پر بھی زور دیا ہے تاکہ آرام وسکون سے زیارت کی جاسکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.