ٹرمپ کا میکسیکو اور کینیڈا پر نظر کرم، بھاری محصولات کی وصولی منسوخ کر دی

0 116

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر بھاری محصولات عائد کرنے کی اپنی دھمکی کو معطل کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد اور جرائم کے نفاذ میں رعایت کے بدلے میں 30 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام دونوں نے کہا ہے کہ انہوں نے امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے ٹرمپ کے مطالبے کے جواب میں سرحد ی نفاذ کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے منگل کو 30 دنوں کے لئے نافذ العمل ہونے والا امریکا کا 25 فیصد ٹیرف منسوخ ہوں گے۔

جبکہ دوسری جانب چین پر امریکی محصولات کی وصولی چند گھنٹوں کے اندر نافذ العمل ہونے والی ہیں۔

کینیڈا نے امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد پر نئی ٹیکنالوجی اور اہلکاروں کی تعیناتی اور منظم جرائم، فینٹانل اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لئے تعاون کی کوششیں شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

میکسیکو نے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کے بہاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل گارڈ کے 10 ہزار ارکان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.