وائٹ ہاؤس کی اخراجات منجمد کرنے کی کوششوں کو ایک اور بڑا دھچکا

0 115

امریکن پاکستانی وفاقی جج لورین علی خان نے وائٹ ہاؤس کے اخراجات منجمد کرنے کے حکم نامے کے خلاف مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا۔

امریکن پاکستانی وفاقی ڈسٹرکٹ کورٹ جج لورین علی خان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ممکنہ طورپر آئین سے متصادم اور کانگریس کی تخصیص میں مداخلت ہے۔

لورین علی خان نے مزید کہا کہ فنڈنگ منجمد ہونے سے اس لائف لائن کو خطرہ ہے جو ان گنت تنظیموں کو آپریشنل کرتی ہے۔

واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی امداد اور قرضوں پر اخراجات پچھلے ہفتے منجمد کیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.