امریکا کا جوہری پروگرام بارے ایران کیساتھ مثبت معاہدے کا عزم

0 101

امریکا نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے معاملے پر وہ ایران کے ساتھ مثبت معاہدے کے لئے پر عزم ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ حل کرنے کے لئے اس کے ساتھ ایک مثبت معاہدہ کرنا چاہتا ہے جس کے تحت دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتری کی طرف لے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پرامید ہیں کہ بہت جلد دونوں ممالک کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ امریکاایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا، اگر وہ ہمیں قائل کر سکتا ہے کہ ایسا نہیں کر ے گا تو دونوں ممالک کا آگے چلنا بہت آسان رہے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.