ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، جج نے یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا

0 109

امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یو ایس ایڈ کو مکمل ختم کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج کارل نکولس نے 2200 ملازمین کو جبری رخصت پربھیجے جانے پر عارضی پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جج نے ایجنسی کے تقریباً تمام اوورسیز ملازمین کو 30 روز میں واپس بلانے کے خلاف حکم جاری کیا تھا جس پر یونین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ٹرمپ نے اقدام کیلئے کانگریس سے اجازت نہیں لی، اس لیے ٹرمپ کا اقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

کرپشن اوردھوکا دہی کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ نے یو ایس اے آئی ڈی کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.