میکسیکو: مسافر بس میں آتشزدگی، 44 افراد جھلس کر ہلاک

0 113

میکسیکومیں مسافر بس میں آتشزدگی سے 44 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک بس میں آگ بھڑک اٹھی، بس میں 44 مسافر سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ بس حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہے اور حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.