امریکی طلبہ کے طعنوں سے تنگ آکر 11 سالہ تارکین وطن لڑکی نے زندگی ختم کرلی

0 104

ٹیکساس میں 11 سالہ لڑکی نے ساتھی طلبہ کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والی بچی کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی جو سیلین روہو کو ’’امیگریشن اسٹیٹس‘‘کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جو سیلین کی والدہ، ماربیلا کاررانزا، نے بتایا کہ اپنی بیٹی کو گھر پر بے ہوش حالت میں پایا تھا اور اُسے فوری طور پر میڈیکل سٹی آف ڈلاس منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

والدہ نے بتایا کہ سکول میں سب بیٹی کو کہتے تھے امیگریشن کو فون کر کے تمہارے والدین کے بارے میں بتائیں گے اور پولیس انہیں لے جائے گی، پھر تم اکیلی رہ جاؤ گی، ماربیلا نے الزام لگایا کہ سکول انتظامیہ کو ان باتوں کی بارہا شکایتیں کیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

والدہ ماربیلا نے عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ میری بیٹی ہر ہفتے سکول کے کونسلر کے پاس جا کر اپنے مسائل بتاتی تھی لیکن سکول انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا، پولیس نے طالبہ کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.