فرانس،گیسٹ ہاؤس میں آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، 2 لا پتہ

گیسٹ ہاؤس میں 28 افراد تھے، 11 کو بحفاظت نکال لیا گیا

0 200

میڈرڈ(شوریٰ نیوز)فرانس کے ایک ہالیڈے لاجنگ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 9 افراد بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 2 افراد لا پتا ہیں۔ حادثے کے وقت گیسٹ ہاؤس میں 28 افراد تھے جن میں سے 11 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم دو افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ریسکیو ادارے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ انتہائی خوفناک تھی اور لاشیں بری طرح جل گئی تھیں۔ جنھیں سراغ رساں کتوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیاجھلس کر شدید زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ آگ پہلی منزل پر لگی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.