دبئی ویزا کی تجدید کو آسان اور تیز تر بنانے کیلئے نیا نظام متعارف

0 123

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں رہائشیوں کیلئے ویزا کی تجدید گھر بیٹھے چند منٹوں میں اور اپنے فون سے چند کلکس میں کرانا ممکن ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے دبئی ویزا کی تجدید کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے ’سلامہ‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرتا ہے۔

یہ اعلان جی ڈی آر ایف اے کے ہیڈکوارٹر الجفیلیہ میں منعقدہ چوتھے سالانہ میڈیا کونسل کے دوران کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.