غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیل نے جارحیت کا آغاز کر دیا: مصر

0 114

مصری وزیر خارجہ بدرالعاطی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہوتے ہی اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوگیا۔

مصری وزیر خارجہ بدر العاطی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ مشکل ہوگا، امید ہے دوسرے مرحلے کیلئے بات چیت جلد شروع ہو گی، یورپی یونین جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ جاری رکھے، فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔

بدرالعاطی نے مزید کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، 4 مارچ کو عرب سربراہی اجلاس میں منصوبہ پیش کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.