روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب میں یوکرین امریکا مذاکرات آج ہونگے

0 76

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب میں یوکرین امریکا مذاکرات آج ہو ں گے ۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اوریوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقاتیں ہوئیں۔

مارکو روبیو کہا کہ یوکرین جنگ بندی پر آج ہونے والے اجلاس سے پرامید ہوں، امن سمجھوتے کےلیے یوکرین کو علاقے سے دستبردارہونا پڑےگا، مذاکرات سے واضح ہوگا کہ جنگ ختم کرنے کےلیے روس کیاچھوڑنےکو تیار ہے۔

امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق ملاقات میں غزہ کی تعمیرنوپربھی تبادلہ خیال ہو ا۔

امریکی وزیر خا رجہ نےغزہ کی صورتحال کے حل میں حماس کوکوئی کردارنہ دینےکے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ شام ، یمن اور حوثیوں کی نیوی گیشن دھمکیوں سےمتعلق بھی گفتگو ہوئی، یوکرین کے صدر سے ملاقات میں سعودی ولی عہد نے روس یوکرین جنگ کےخاتمےکی کوششیں کامیاب بنانے پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.