شام کا بشارالاسد کے حامیوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کا اعلان

0 47

شامی وازرت دفاع نے کہا کہ بشارالاسد کی باقیات کے خلاف فوجی کارروائی مکمل کر لی گئی۔

شامی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لطاکیہ اورطرطوس صوبے دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ ہیں، سرکاری اداروں کو دوبارہ عوامی خدمات کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

شام کے عبوری صدر احمد الشرا نے مہلک جھڑپوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ، 4 روز تک جاری جھڑپوں میں 1ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

شامی عبوری صدر احمد الشرا نے کہا کہ شام کو ایک اور خانہ جنگی میں نہیں گھسیٹا جائے گا، شہریوں کی خونریزی میں ملوث کسی بھی فرد کا احتساب کرنے کا عہد کیا ہے، اسلامی تعاون تنظیم نے 13سال کے بعد شام کی رکنیت کی بحالی کا اعلان کردیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.