ایک عرب ملک ٹرمپ کا لکھا گیا خط ہم تک پہنچائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

0 108

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لکھا گیا خط ایک عرب ملک ہم تک پہنچائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی حکام کو لکھا گیا خط ایک عرب ملک کے ذریعے تہران کو پہنچایا جائیگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت کو خط لکھا تھا۔

امریکی خط پر سخت ردعمل دیتےہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور بعد ازاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.