کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے سے پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

0 119

کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے سے ایک بار پھر لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارتِ توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کیوبا کا نیشنل الیکٹریکل گرڈ بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

حکام کے مطابق کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا یہ چوتھا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت مغربی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسی حوالے سے کیوبا کے وزیرِ اعظم کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے، متبادل ذرائع سے ترجیحی سیکٹرز اور ہسپتالوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.