امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ

0 104

امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈلائن آج نہیں ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ اس معاملے پر حتمی اعلان کب کیا جائے گا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ ویزا عمل میں یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکا آنے والے مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

دوسری جانب عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کئی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے افغانستان اور پاکستان سمیت متعدد ممالک متاثر ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.