کینیڈین نو منتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 28 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان

0 104

کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنے نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔

خبرایجنسی کے مطابق مارک کارنے نے قبل ازوقت انتخابات 28 اپریل کو کرانے کا اعلان کر دیا، کینیڈا میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے تھے۔

وزیر اعظم مارک کارنے نے کہا کہ کینیڈا کو محفوظ بنانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے، امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ انتخابات کے نتیجے میں کینیڈا کی تاریخ کی طویل ترین اقلیتی حکومت کا اختتام ہو جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.