فرانس کا مصر اور اردن کیساتھ غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان

0 105

فرانس کا مصر اور اردن کیساتھ غزہ کی صورتحال پر کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ مصری صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ سے غزہ کی صورتحال پر بات کروں گا، غزہ پر سہ فریقی اجلاس جلد قاہرہ میں ہوگا، مصری صدر کی دعوت پر قاہرہ جا رہا ہوں۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی ٹیرف میں اضافے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تجارتی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.