ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف معطلی پر یورپی کمیشن نے بھی جوابی ٹیرف کا نفاذ روک دیا

0 105

یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کیا ہے۔

صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کا ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کےلیے مؤخر کر نے فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے دو روز قبل امریکا پر جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی منظوری دے تھی۔

گذشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کردیا تھا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا۔

اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ درآمدات پر پہلے سے عائد 10 فیصد ڈیوٹی بدستور نافذالعمل رہے گی، معطلی کا اطلاق گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر عائد ٹیرف پر نہیں ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.