چین سے معاہدہ پسند کروں گا، اگر نہ ہوا تو ہم وہیں چلے جائیں گے جہاں تھے: امریکی صدر

0 110

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کروں گا، اگرمعاہدہ نہیں ہوتا تو ہم وہیں چلے جائیں گے جہاں تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے تجارت کے معاملے پر ہم سے انصاف نہیں کیا، کہتے ہیں کل کا دن زبردست تھا، ایک تاریخی دن تھا، اب سب چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، مقصد حاصل کرلیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری، شرح سود میں کمی ہورہی ہے، محصولات سے حاصل ہونے والے پیسے سے قرض چکائیں گے، غزہ سے یرغمالیوں کو واپس لانے کے قریب ہیں، اسرائیل اور حماس دونوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.